Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد:  گستاخانہ خاکے شائع کرنے پر ہالینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے خلاف متفرق درخواست کی سماعت کی جس میں درخواست گزار کی جانب سے مظہر جاوید ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکے شائع کیے گئے جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
وکیل نے نے عدالت سے استدعا کی کہ ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں اور اس حوالے سے اصل کیس جلد مقرر کیا جائے جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس 18 دسمبر کو مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں: - - - -شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

شیئر: