2019 تک ہند وستان کی9 .99فیصد آبادی کے پاس ہائی اسپیڈ ڈیٹا کی سہولت ہوگی، امبانی
نئی دہلی ۔۔۔۔۔ریلائنس انڈسٹری لمٹیڈ کے سربراہ مکیش امبانی نے دہلی میں منعقدہ ’’موبی کام 2018 ‘‘کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب نارائن مورتی نے فون کرکے روہن مورتی سے ملنے اورموبی کام 2018 میں شرکت کی دعوت دی تو مجھے بیحد خوشی ہوئی۔ میں پورے اعتمادکے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ دنیا میں اگرکوئی جگہ ہےجہاں ڈیجٹلائزیشن کی مدد سے روزانہ نت نئی تبدیلیاں رونماہورہی ہوں تو وہ ہندوستان ہے۔ملک کی9 .99فیصد آبادی کے پاس 2019 کےآخرتک ہائی اسپیڈ ڈیٹا کی سہولت موجود ہوگی ۔ آج کا ہندوستان ماضی کےمقابلے میں مختلف ہے،نئی نسل ذہین اور تیز ہے۔ ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی طاقت یہاں کاجمہوری نظام ہے، ہندوستانی معیشت مستحکم ہے،یہاں تجارت و سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ انہوں نےزراعت اورصحت خدمات کو ڈیجیٹل کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔مکیش امبانی نے کہا کہ حکومت کی کا وشوں اورمثبت پالیسیوں کے باعث ملک میں ڈیجیٹل نظام قائم کرنے میں آسانیاں پیدا ہوئیں۔