Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مئیزو نوٹ 8 اسمارٹ فون لانچ‎

مئیزو کمپنی کی جانب سے افورڈایبل اسمارٹ فون نوٹ 8 متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر 12 میگاپکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے جب کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ شامل ہے۔ فنگرپرنٹ ریڈر کو بھی فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون میں اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن 632 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کے لیے فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی ان بلڈ میموری دی گئی ہے۔ ‏یہ فون اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے ۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3600 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔ فون کی قیمت 1300 یان ہے اور اسے پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی فروخت یکم نومبر سے شروع ہوگی ۔
 

شیئر: