روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی نومبر میں ہوگی
ڈھاکا...بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی وسط نومبر سے شروع ہو جائے گی۔ پناہ گزینوںکی واپسی کا معاملہ بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے سیکرٹری شاہدالحق اور ان کے میانمار سے تعلق رکھنے والے ہم منصب کے درمیان ایک ملاقات میں طے پا گیا۔ میانمار کے خارجہ امور کے انچارج مائنٹ تھ±و نے واضح کیا کہ نومبر میں شروع ہونے والی روہنگیا پناہ گزینوںکی واپسی کے لئے مثبت اقدامات کئے گئے ہیں۔ روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کا اعلان ایک ایسے وقت پر کیا گیا ، جب اقوام متحدہ کے تفتیشی ماہرین کا کہنا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلم اقلیت کی نسل کشی بدستور جاری ہے۔