رکشہ ڈرائیور کے اکاونٹ سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن
کراچی ...فالودہ والے اور سبزی فروش کے بعد کراچی میں رکشہ ڈرائیور کے اکاونٹ سے اربوں روپوں کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ بینک اکاونٹس کی تفتیش کے دوران رکشہ ڈرائیور روز طلب خان کے نام پر کھولے گئے اکاونٹ سے ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی۔ ایف آئی اے نے رکشہ ڈائیور زور طلب خان کو نوٹس جاری کردیا۔ایف آئی آر کے ذرائع نے بتایا کہ رکشے والے کا اکاوٹ عمار خان نامی شخص استعمال کررہا تھا۔ رکشہ ڈرائیور سے رابطہ کیا گیا تو زور طلب خان نے بتایا کہ وہ ضلع بونیر میں ہے اور کراچی واپس پہنچنے کے بعد رابطہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ملک میں بڑے کاروباری افراد اور گروپس ٹیکس بچانے کے لئے عموماً ایسے اکاو نٹس کھولتے ہیں، جنہیں ٹریڈ اکاو¿نٹس کہا جاتا ہے اور جس کے نام پر یہ اکاونٹ کھولا جاتا ہے اسے رقم بھی دی جاتی ہے۔