Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے کا نام اذہان رکھا ہے، تصویر جاری نہیں کی، شعیب ملک

حیدر آباد دکن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈرشعیب ملک نے اپنے نومولود بیٹے کا نام کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنے بیٹے کی مبینہ تصاویر کو جعلی قرار دیا ہے۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کا نام اذہان رکھا گیا ہے ۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر اذہان کے نام سے تصاویر میں بڑے پیارے بچے نظر آرہے ہیں لیکن ہماری طرف سے ہمارے بیٹے اذہان کی کوئی تصویر ابھی منظر عام پر نہیں لائی گئی۔ جب سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاںبیٹے کی آمد ہوئی ہے، دنیا بھر میں موجود سوشل میڈیا صارفین خوبصورت بچوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اسٹار پلیئرز کا بیٹا قرار دے رہے ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: