Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ججز اور فوج کیخلاف باتیں غلط‘ عدالت کا فیصلہ درست ہے‘ وزیر اعظم

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے اختلاف کرنے والے اپنی مرضی کا فیصلہ نہ آنے پر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں جبکہ عدالت کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے۔
گزشتہ روز قوم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ریاستِ مدینہ کے بعد واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا کوئی قانون قران و سنت کے خلاف نہیں۔ آسیہ مسیح کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر چھوٹے سے طبقے نے ردعمل دیا ہے جبکہ اس دوران جو زبان استعمال کی گئی وہ درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ججز اور فوج کے خلاف باتیں کی جا رہی ہیں جس کی حقیقت یہ ہے کہ یہ چھوٹا سا طبقہ اپنی سیاست چمکانا چاہتا ہے اور اپنے ووٹ بینک کی خاطر ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان عناصر سے بھی کہتا ہوں کہ اپنی سیاست اور ووٹ بینک کے چکر میں ملک کے خلاف کام نہ کریں۔ اگر صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو ریاست ایکشن لینے پر مجبور ہوگی، ریاست سے نہ ٹکرائیں۔ ہم کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہونے دیں گے ، نہ ہی سڑکوں پر ٹریفک رکنے دیں گے ۔
مزید پڑھیں:-  - -پاکستان صحت کے حوالے سے بہت پیچھے ہے ، عالمی ادارہ صحت

شیئر: