Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کو نجی اداروں کی ملازمت پسند نہیں

مکہ مکرمہ ۔۔۔63فیصد سعودی شہری سرکاری اداروں اور 28فیصد نجی اداروں میں ملازمت کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ یہ بات امریکی کمپنی ’’گلوب‘‘ نے تازہ ترین جائزے کے بعد بتائی ہے ۔ مکہ اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ امریکی رپورٹ ’’انٹرنیشنل لیبر مارکیٹ‘‘کے عنوان سے تیار کی گئی ۔ اس میں دنیا بھر میں افرادی قوت کے استعمال سے متعلق اعداد و شمار دئیے گئے ہیں ۔ 155ممالک کی لیبر مارکیٹس اور ان کے حالات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اور نجی اداروں میں ہر طرح کی ملازمتوں کو خیر باد کہنے والے کارکنان کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ 

شیئر: