Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی اکاؤنٹس کیس: عدالتی نوٹس ملنے پر 7 افراد ملک سے فرار

اسلام آباد:  سپریم کورٹ میں غیر ملکی اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ عدلتی نوٹس ملنے کے بعد کچھ لوگ بیرون ملک فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق دوران سماعت ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے بتایا کہ امارات میں جائداد خریدنے والے 675 افراد نے بیان حلفی دیے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ امارات میں جائداد خریدنے والے 20 دوستوں کو آج بلایا تھا، جس پر ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ 20 میں سے 7 لوگ بیرون ملک چلے گئے۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا عارضی طور پر ملک سے باہر گئے تو ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے بتایا کہ 5 افراد عدالتی نوٹس پر بھاگے ہیں۔
اس موقع پر بیرون مکل جائداد رکھنے والے ایک شخص نوشاد ہارون نے کہا کہ ایف آئی اے نے میرے نام 12 جائدادیں ظاہر کی ہیں جبکہ میرے نام پر صرف ایک پراپرٹی ہے اور وہ بھی ایمنسٹی میں ظاہر کررکھی ہے۔ اس پر نمائندہ ایف بی آر نے کہا کہ نوشاد ہارون کی ایک نہیں 7 جائدادیں ہیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ متحدہ عرب امارات میں جائداد خریدنے والے منتخب 20 لوگ آیندہ منگل کو ایف بی آر اور ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش ہوں۔  تمام 20 لوگ 10 روز میں ایف بی آر اور ایف آئی اے کو جواب دیں اور امارات کی جائداد کی تفصیل پیش کریں۔
سپریم کورٹ نے ایف بی آر اور ایف آئی اے کو انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔

شیئر: