Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست

لاہور:  حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے جانے کے بعد عوامی ردعمل کے ساتھ عدالت عالیہ لاہور میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت، وزارت پیٹرولیم اور نیپرا کو فریق بنایا گیا ہے
ذرائع کے مطابق درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات ہر ماہ غیر قانونی طور پر بڑھا رہی ہے۔
درخواست کے مطابق حکومتن ے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ کرکے شہریوں پر مالی بوجھ بڑھایا ہے۔ پہلے ہی حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر غیر قانونی طور پر 17 فیصد اضافی سیلز ٹیکس وصول کررہی ہے۔۔ درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافہ کو کالعدم دیا جائے۔
مزید پڑھیں:- - - -ججز اور فوج کیخلاف باتیں غلط‘ عدالت کا فیصلہ درست ہے‘ وزیر اعظم

شیئر: