Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جموں و کشمیر : کشتواڑ میں بی جے پی کے ریاستی سیکریٹری اور اس کے بھائی کا قتل

کشتواڑ۔۔۔۔  جموں وکشمیر کے کشتواڑ میں بی جے پی کے ریاستی سیکریٹری اور اس کے بھائی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ پریہار میں بی جے پی کے ریاستی سیکریٹری اوربھائی سرکاری ملازم تھے۔دونوں شام کو کشتواڑ کے تپن گلی علاقہ میں واقع اپنے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے انہیں موت کی نیند سلا دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکارجائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں اور قتل کی رپورٹ درج کرکے حملہ آوروں کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - -  - -دہلی کی فضا انتہائی آلودہ،’’ایمرجنسی‘‘ نافذ
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: