Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس نے جاوید ہاشمی کے ہاتھ چومے؟

  اسلام آباد...اصغر خان عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔ جمعہ کو اصغر خان عملدرآمد کیس کی چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ جاوید ہاشمی نے بیان دیا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی نے لسٹ میں میر انام نہیں دیا لیکن بعد میں مجھے بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔مجھے نیب نے بری کردیا تھا۔میرا سارا مقدمہ کلیئر ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں بیمارآدمی ہوں لیکن سپریم کورٹ کیلئے میرا احترام ہے۔سپریم کورٹ کیلئے میرا احترام مجھے ہر سماعت پر یہاں کھینچ لاتا ہے۔ سپریم کورٹ کے احترام میں لفٹ بھی استعمال نہیں کرتا۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ جب بھی نوٹس ہوگا میں عدالت میں ضرور پیش ہوں گا۔ چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ ان لوگوں کے ساتھ عزت و احترام سے بات کریں۔چیف جسٹس نے کہا کہ بشیر میمن اگر ان لوگوں کیخلاف ثبوت نہیں تو بتادیں جس کے بعد چیف جسٹس نے جاوید ہاشمی کو آئندہ نوٹس جاری نہ کرنے کا حکم دیا۔دوران سماعت جاوید ہاشمی نے چیف جسٹس سے کہا کہ کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ نے میرے ہاتھ چومے تھے اور آنکھوں سے لگائے تھے۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہاشمی صاحب آپ نے بھری عدالت میں آپ کی ذات سے میری عقیدت کا راز کھول دیا۔اب میں ا±صولی طور پر یہ کیس سننے کیلئے ڈس کوالیفائی ہوگیا ہوں۔

شیئر: