Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی خاتون کابس ڈرائیور سے جھگڑا، 15 افراد جان سے گئے

بیجنگ...چین میں خاتون مسافر اور ڈرائیور کے درمیان چلتی گاڑی میں جھگڑے سے بس بے قابو ہو کر پل سے دریا میں جا گری 15 مسافر ہلاک ہوگئے۔ 13 لاشیں نکالی جاچکی ہیں ۔ ہلاک ہونے والے مسافروں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔پولیس کے مطابق بس میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی ٹیج سے پتہ چلا ہے کہ حادثہ مسافر خاتون کی وجہ سے پیش آیا جو اپنا اسٹاپ نکل جانے پر ڈرائیور سے بحث کررہی تھی اور مسلسل اپنا موبائل فون ڈرائیور کے سر پر مار رہی تھی۔ڈرائیور خاتون مسافر کے حملے سے بچنے کی کوشش میں بس پر قابو کھو بیٹھا۔بس پہلے ایک گاڑی سے ٹکرائی اور پل کی حفاظتی ریلنگ کو توڑتے ہوئے دریا میں گر گئی۔ قبل ازیں خیال کیا جا رہا تھا کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔
 

شیئر: