Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہماری ٹیم کی کارکردگی نکھر رہی ہے، سرفراز احمد

دبئی: پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح کو تمام کھلاڑیوں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ٹیم کی کارکردگی نکھرتی جا رہی ہے۔ میچ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمنٹیٹرز اور تجزیہ نگار بھی کہنے لگے ہیں کہ اس ٹیم کو فتح کی عادت ہو گئی ہے تاہم میں ایسا نہیں سمجھتا ، ہمیں اپنی خامیوں اور خوبیوں کا بخوبی اندازہ ہے اور ہم انہیں مدنظر رکھتے ہوئے بہتر کارکرد گی دھانے کی کوشش کررہے ہیں جس میں کامیابی ہو رہی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کافی میچوں کے بعد ہدف کے تعاقب کا تجربہ اچھا رہا ، ہم نے اچھی ابتداء کی تھی لیکن اننگز کے درمیان گیندیں ضائع کرنے سے کسی حد تک مشکل پیش آئی تاہم محمد حفیظ اور شعیب ملک کا تجربہ ایک مرتبہ پھر ہمارے کام آیااور میچ جلد ختم کرنے میں مدد مل گئی۔ پاکستانی کپتان نے کہا کہ 10نمبر پر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرنے والے حسن علی کی وجہ سے ہماری بیٹنگ لائن میں اضافہ ہوگیا ہے اور مجھے یقین تھا کہ ہمیں ہدف کے حصول میں کسی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی سیریز کا آخری مرحلہ باقی ہے اور ہم سب کی خواہش ہے کہ فتوحات کا یہ تسلسل ٹوٹنے نہ پائے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیے پڑھنے کیلئے اردو نیوز "واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: