Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی مسافروں کی سامان کے حوالے سے سب سے زیادہ شکایات

فضائی سروسز کے بارے میں مسافروں کی 928 شکایات ملی ہیں ( فوٹو: اخبار24)
سعودی سول سول ایوی ایشن نے گزشتہ ماہ فضائی سروسز اور ایئرپورٹس سے متعلق شکایات کے اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔
فضائی سروسز کے بارے میں مسافروں کی جانب سے 928 شکایات موصول ہوئیں۔
اخبار 24 کے مطابق سب سے کم شکایات فلائی اے ڈیل کے خلاف موصول ہوئی جن کی تعداد ایک لاکھ مسافروں میں سے 11 تھی۔ فلائی ناس کے خلاف 12 شکایات موصول ہوئیں۔ السعودیہ کے خلاف موصول ہونے والی شکایات 13 رہی۔
بیشتر شکایات جو گزشتہ ماہ ریکارڈ کی گئیں ان میں سب سے زیادہ سامان کے حوالے سے تھیں دوسرے نمبر پر کٹ جبکہ پروازوں کے بارے میں شکایات سب سے کم رہیں۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بارے میں سب سے کم شکایات موصول ہوئی جن کا تناسب ایک لاکھ مسافروں میں 0.4 فیصد رہا۔

شیئر: