ریاض ۔۔۔ایس ڈبلیو ایس کئیر ٹیکنگ ٹورنامنٹ کے مقابلے منعقد کرنے والے ادارے FunXtremeکی مجلس انتظامیہ کے رکن عمار قاضی نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں گاڑیوں کی عالمی دوڑ کا مقابلہ ہورہا ہے۔ مقابلے مارچ تک جاری رہیں گے ۔ درمیان میں بچوںکی ٹیموں کی دوڑ جیسے پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے ۔ سعودی عرب میں پہلی بار خواتین سے متعلق کئیر ٹیکنگ انٹرنیشنل دوڑ 17نومبر کو منعقد ہو گی ۔ علاوہ ازیں Rotaxانٹرنیشنل ٹورنامنٹ بھی ہوگا ۔ انہوں نے مکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ حالیہ برسوں کے دوران سعودی ڈرائیوروں نے جو کارنامے انجام دئیے ہیں اُن سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی موٹر کار اور موٹر سائیکل آرگنائزیشن کافی کام کر رہی ہے اور تمام متعلقہ ادارے اس سلسلے میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں ۔