Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واشنگٹن پوسٹ کا نمائندہ الدلم میں حیران رہ گیا !

الدلم ۔۔۔الدلم کمشنری کے باشندوں نے سعودی قیادت اور وژن 2030ء کے قائد شہزادہ محمد بن سلمان پر غیر معمولی بھروسے کا اظہار کر دیا۔واشنگٹن پوسٹ کے رپورٹر برائے عالمی امور کیون سولیون نے الدلم سے رپورٹ بھیج کر واضح کیا کہ یہاں کے باشندوں نے سیاسی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کے خلاف الزامات کو مسترد کر دیا۔یہاں کے باشندے ولیعہد محمد بن سلمان کی زیر قیادت اصلاحات کے حامی ہیں ۔ واشنگٹن پوسٹ کے نمائندے نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی موت کے بعد مملکت کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کے اثرات کا جائزہ لینے کیلئے الدلم کے باشندوں سے ان کے تاثرات دریافت کئے تھے ۔ تاثرات مسجد سے نکلنے والے لوگوں اور مختلف اداروں اور شعبوں سے منسوب شہریوں سے راہ چلتے ہوئے ریکارڈ کئے گئے ۔ 

شیئر: