فاروق ستار کے پی ایس پی سے رابطے
کراچی ...پاک سر زمین پارٹی کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئررہنما ڈاکٹرفاروق ستارکے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ نظریاتی اور سیاسی اختلافات چھوڑ کر عوامی مسائل پر مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔پی ایس پی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں میئر کراچی کی کارکردگی پر فاروق ستار کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ایس پی رہنما ڈاکٹر صغیر احمد نے پارٹی قیادت کو ملاقات سے آگاہ کیا۔فاروق ستار جلد پاک سرزمین پارٹی کے دیگر رہنماوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ڈاکٹر صغیر احمد نے بتایا کہ فاروق ستار سے پاکستان کوارٹرز والے مسئلے پر بات ہوئی۔دونوں رہنماوں کے درمیان کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔