Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک سے روابط کو فروغ دے گا‘ عمران خان

شنگھائی:  چین میں بین الاقوامی درآمدی نمایش سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے دونوںممالک کی معیشت اور تجارت پروان چڑھے گی جبکہ اس سے مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک کے درمیان روابط کے فروغ کا بہترین موقع فراہم ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نئے پاکستان کا نعرہ لگا کرآئی ہے اور  ہم ہرشعبے میں تبدیلیاں لارہے ہیں۔  پاکستان میں شاہراہ قراقرم، سی پیک کے جدید ہائی ویز کے نیٹ ورک کا حصہ ہے جو گوادر کی بندرگاہ سے جوڑتے ہیں، جس سے خطے کو بھرپور فائدہ ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ کاروبار اور حکومت چلانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سمیت 30 ممالک کے 130 مندوبین نمایش میں شریک ہوئے ۔
مزید پڑھیں:- - - -پاکستان اور چین مقامی کرنسی میں تجا رت کرینگے

شیئر: