لکھنؤ۔۔۔۔یوپی میں ضلع ہردوئی کے قصبہ سنڈیلہ اور عمر تالی کے درمیان4گینگ مین ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گینگ مین ریلوے لائن کی مرمت کررہے تھے۔اس حادثے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع کے مطابق دوپہر 12بجے کے دوران چاروں گینگ مین سنڈیلہ ، عمرتالی علاقے میں ریلوے لائن کی مرمت کررہے تھے کہ اسی دوران ٹرین ان کارکنوں کو روندتی ہوئی گزر گئی۔اس حادثے کے بعد ریلوے ملازمین میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لے لیں اور واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔