بالی وڈ انڈسٹری کی مہنگے ترین بجٹ میں بننے والی سائنس فکشن فلم2.0 کا ٹریلر جاری کردیاگیا۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اکشے کمار اور رجنی کانت کی فلم 2.0 کاٹریلر مقبول ہوگیاہے۔ یوٹیوب پر اسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔فلم کا ٹریلر ویژوول ایفیکٹس پر بنا ہے جس میں اکشے کمار ہولناک روپ دھارے ویلن کے طور پر نمایاں ہیں۔یہ فلم تھری ڈی اور ٹو ڈی ٹیکنالوجی میں 29 نومبر کو سینما کی زینت بنے گی۔