Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پینٹاگو ن نے ٹرمپ کا حکم مسترد کردیا

واشنگٹن... پینٹا گون نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کا میکسیکو کی سرحد پر پناہ گزینوں کے حراستی مراکز قائم کرنے کا حکم مسترد کردیا ۔ صدر کی طرف سے کہا گیا تھا کہ فوج میکسیکو کی سرحد سے داخل ہونے والے غیرقانونی تارکین وطن کو رکھنے کے لئے سرحد پر کیمپ لگائے تاہم پینٹا گون کی طرف سےاس حکم کو غیرمناسب قرار دیا گیا ہے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی حکام نے بتایا کہ فوج کے وسائل کو غیرقانونی تارکین وطن کو روکنے پر صرف کرنے کے معاملے میں امریکی انتظامیہ میں شدید اختلافات ہیں۔ یہ معاملہ ٹرمپ کے نزدیک ان کی انتخابی مہم سے زیادہ اہم ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی فوج نے میکسیکو کی سرحد پر غیرقانونی تارکین وطن کی آمد روکنے کے لئے 7000 اہلکاروںکی تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل پینٹا گون کے ترجمان روپ مانینگ نے کہا تھا کہ 5200 فوجی میکسیکو کی سرحد پر تعینات کرد ئیے جائیں گے۔وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس میں ترجمان نے کہا کہ فوجیوںکی تعیناتی کا مقصد کسٹم ایجنسی کی مدد، سرحد کا دفاع اور امر یکہ میں داخلے کے لئے قائم کردہ چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی کی تعداد بڑھانا ہے۔

شیئر: