کنگ عبد العزیز فالکن میلے کی یادگاری مہر کا اجرا
’ریاض ایئرپورٹ کے ذریعہ آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر یادگاری مہم ثبت کی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ پاسپورٹ نے کنگ عبد العزیز فالکن میلے کی مناسبت سے یادگاری مہم کا اجرا کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے ذریعہ سعودی عرب آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر یادگاری مہم ثبت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ فالکن کلب کی زیر نگرانی 19 دسمبر تک کنگ عبد العزیز فالکن میلہ جاری رہے گا۔
میلے میں باز پالنے کے علاوہ ملک کی تہذیب و ثقافت کی نمائش ہوگی جبکہ میلے کے ضمن میں فالکن نیلامی کا اہتمام کیا جائے گا۔