Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی کانگریس میں پہلی مرتبہ 2مسلم خواتین منتخب

واشنگٹن...امریکی وسط مدتی انتخابات میں پہلی مرتبہ 2 مسلم خواتین بھی منتخب ہوکر ایوان میں پہنچ گئیں۔ڈیمو کریٹ رشیدہ طالب مشی گن جبکہ الہان عمر منیسوٹاسے منتخب ہوگئیں۔ایوان نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 100 میں سے 35 نشستوں پر ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز میں سخت مقابلے ہوا۔ان انتخابات میں ا4 مسلم امیدوار بھی حصہ لے رہے تھے، جن میں 2 خواتین شامل تھیں۔ دونوں مسلم خواتین نے کامیابی حاصل کر لی ۔ فلسطینی تار ک وطن کی بیٹی اور سماجی کارکن رشیدہ طالب مشی گن کے تیرہویں کانگریشنل ضلع ڈیٹرائٹ سے ڈیموکریٹ امیدوار تھیں۔ان کے مقابلے میں ریپبلکنز کا کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔ایک اور ڈیموکریٹ مسلم خاتون الہان عمر منیسوٹا سے پانچویں کانگریشنل ضلع کا انتخاب 72 فیصد ووٹ حاصل کرکے جیت گئیں۔انکے مدمقابل ریپبلکن امیدوار نے صرف22 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔ الہان عمر صومالیہ کی پناہ گزین ہیں ۔اس سے پہلے کوئی مسلم خاتون کانگریس سے منتخب نہیں ہوئیں۔امریکی کانگریس میں اب مسلم ارکان کی تعداد 3 ہوگئی ۔ان میں دونوں خواتین شامل ہیں۔

شیئر: