Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز: نیوزی لینڈ نے پہلا میچ 47 رنز سے جیت لیا

ابوظبی: ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ نے 47رنز سے جیت لیا۔267رنز کے ہدف کیلئے پاکستان کی پوری ٹیم 47.2اوورز میں 219رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کو ہیٹ ٹرک کرنے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا یہ ان کے کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔ ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گری جب شاہین شاہ آفریدی نے ووکر کو آوٹ کیا جس کے بعد کولن منرو نے 29 رنز کا اضافہ کیا ، شاہین اآفریدی نے انہیں بھی آوٹ کر دیا۔روس ٹیلر نے ابتدائی 2 وکٹیں 36 رنز پر گرنے کے بعد کپتان ولیمسن کا ساتھ نبھایا تاہم ولیم سن نے 27 رنز بنائے انہیں شاداب خان نے آوٹ کیا۔ ٹام لیتھام نے ٹیلر نصف سنچریاں بناتے ہوئے اسکور 208 رنز تک پہنچادیا۔ ٹام لیتھام 68 رنز کی اننگز کھیل کر شاداب خان کا شکار ہوئے۔روس ٹیلر کوعماد وسیم نے آو ٹ کیاانہوں نے 80رنز کی خوبصورت اننگز کھیلی۔ سودھی 24 اور ساوتھی 20 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنا ئے۔ اسپنر شاداب خان معمولی فرق سے ہیٹ ٹرک نہیں کرپائے تاہم ایک ہی اوور میں لیتھام، نیکولس اور گرینڈ ہوم کو آوٹ کر کے 3وکٹیں حاصل کیں۔شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو تیسرے ہی اوور میں 3 وکٹوں کا بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا جب ٹرینٹ بولٹ نے 8 کے اسکور پر اوپنر فخرزمان کو ایک اور بابراعظم و محمد حفیظ کو مسلسل آوٹ کرکے ٹرینٹ بولٹ نے کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کیا۔ امام الحق نے 34 اور شعیب ملک نے 30 رنز بنا کر ٹیم کو مشکل سے نکالنے کی کوشش کی۔کپتان سرفراز احمد نے عماد وسیم کے ساتھ ساتویں وکٹ کی شراکت میں 103 رنز کا اضافہ کیا تاہم سرفراز احمد 64 رنز بنا کر گرینڈ ہوم کی گیند پر آوٹ ہوئے۔عماد وسیم نے 47 ویں اوور میں نصف سنچری مکمل کی اور 50کے اسکور پر گرینڈ ہوم کو وکٹ دےدی۔ حسن علی 16 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، آخری آوٹ ہونے والے شاہین شاہ آفریدی تھے جو فرگوسن کاشکار ہوئے ۔ 47.2اوورز میں پوری ٹیم 219 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ ہیٹ ٹرک کرنے والے ٹرینٹ بولٹ اور فرگوسن نے 3،3 اور گرینڈ ہوم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔میچ سے قبل پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، فہیم اشرف کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔جبکہ کیوی ٹیم نے 4 تبدیلیاں کرتے ہوئے جارج ورکر، ٹرینٹ بولٹ، ٹام لیتھام اور ہینری نکولس کا ٹیم کا حصہ بنایا۔ گرین شرٹس نے کیوی ٹیم کے خلاف اپنا آخری میچ 4 سال قبل 14 دسمبر 2014 ءکو شارجہ میں جیتا تھا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: