صرف ایک بینک کا ڈیٹا چوری ہوا،اسٹیٹ بینک
کراچی...اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے ڈیٹا چوری ہونے سے متعلق رپورٹس کو مسترد کردی اور کہا کہ صرف ایک بینک کا ڈیٹا چوری ہونے کے شواہد ملے ہیں۔اسٹیٹ بینک نے اعلامیے میں کہا کہ ایک بینک کے سوا دیگر بینکوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے شواہد نہیں ملے اور نہ کسی بینک یا قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اس حوالے سے آگاہی نہیں دی۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ 27 اکتوبر کو ایک بینک کا سیکورٹی حصار توڑا گیا تھا۔ اس کے بعد اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ سائبر خطرے کی نشاندہی اور تدارک کے اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔بین الاقوامی پیمنٹ اسکیموں سے تعاون لینے کی ہدایات بھی کی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے ڈائریکٹر نے انکشاف کیا تھا کہ ملک تقریبا تمام بینکوں کا ڈیٹا ہیک کرلیا گیا ۔