Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحدیدہ کی ناکہ بندی ، عبدالملک الحوثی کا اعتراف شکست

صنعاء ۔۔۔یمن کی سرکاری افواج نے سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد کے تعاون سے الحدیدہ کی ناکہ بندی کر لی ۔الحدیدہ کے متعدد اداروں اور ٹھکانوں پر اپنا کنٹرول قائم کر لیا ۔شہر اور بندرگاہ کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں پیش رفت حاصل کر لی ۔ حوثیوں کے رہنما عبدالملک نے شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اور ان کے جنگجوئوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے ۔مختلف محاذوں پر یمن کی سرکاری افواج کی پیش رفت سے خطرات بڑھ گئے ہیں۔صعدہ میں میران کے غاروں میں محصور عبدالملک الحوثی نے ویڈیو ریکارڈنگ کی۔ اس میں وہ ذہنی طورپر شکست خوردہ اور انتہائی پریشان نظر آرہے تھے۔ انہوںنے اس کے باوجود امریکہ اور اقوام متحدہ کی امن اپیلوں کو مسترد کر دیا ۔ عبدالملک نے محاذ سے مفرور جنگجوئوں کو لڑنے کیلئے دوبارہ واپس آنے کی ترغیب دی اور قبائل سے جنگ میں حصہ لینے کی درخواست کی ۔

شیئر: