ریاض ۔۔۔نجی اداروں میں ملازم سعودی خواتین کی تعداد میں 8.8فیصد کا اضافہ ہوا ۔ سالِ رواں کی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر نجی اداروں میں کام کرنیوالی سعودی خواتین کی تعداد 593.4ہزار ہو گئی جبکہ 2017ء کی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر ان کی تعداد 545.4ہزار تھی ۔ 48ہزار کا اضافہ ہوا۔یہ اعداد و شمار محکمہ شماریات نے جاری کئے ہیں ۔