زمبابوے میں 2بسیں ٹکرا گئیں،47ہلاک
ہرارے...زمبابوے میں2بسوں کے درمیان خوفناک تصادم میں47افراد ہلاک ہو گئے ۔پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ہرارے میوتار ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب2 تیز رفتار بسیں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال داخل کر دیا گیا ۔۔ متعدد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی وجوہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی۔اسے زمبابوے کی تاریخ کا خوفناک ترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے ۔