Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کا عالمی تشخص اسلام کی روح سے متصادم ہے‘ وزیر خارجہ

ملتان:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں معاشرہ تقسیم دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جو تشخص دنیا میں جا رہا ہے اس سے خدمت نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی وکیل کے طور پر یہ بات کہہ رہا ہوں کہ پاکستان کا تشخص اسلام کی روح سے متصادم ہے۔ لہٰذا اس کے لیے ہمیں اپنا تشخص درست کرنے کی ضرورت ہے۔
ملتان میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صوفیائے کرام کا پیغام وقت کی اہم ضرورت ہے۔بین الاقوامی افراد کہتے ہیں کہ دہشت گردی کی جنگ جیتنے کے لیے اپنا بیانیہ درست کیجیے تاہم بیانیہ درست کرنے کے لیے مدارس کو مین اسٹریم میں لانا ہوگا۔
مزید پڑھیں: - - - -عافیہ صدیقی کی رہائی‘ امریکا غور کرے گا

شیئر: