Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نکسلیوں نے’’ این ایم ڈی سی ‘‘کی بس دھماکے سے اڑادی ،4افراد ہلاک

دنتے واڑہ۔۔۔چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ کے آکاش نگر-بچیلی شاہراہ پر آج نکسلیوں نے نیشنل منیرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایم ڈی سی) کی ایک بس کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا جس میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف )کے  اہلکار سمیت4 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق این ایم ڈی سی کی بس میں سوار لوگ دوپہر آکاش نگر سے بچیلی سبزی خریدنے کیلئے آئے تھے جس میں سی آر پی ایف کے چنداہلکاربھی سوار تھے۔ بس مارکیٹ سے آکاش نگر واپس جارہی تھی کہ راستے میں نکسلیوں نے بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا جس کی زد میں بس آکر تباہ ہوگئی۔ حملے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار ، بس ڈرائیور، کنڈیکٹر اور کلینر کی موت ہوگئی جبکہ بس میں سوار دیگر2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں بچیلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعہ کی رپورٹ درج کرکے نکسلیوں کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی سے ممبئی تک مختلف مقامات پر خوفناک آتشزدگی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: