Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیوالی بونس نہ ملنے پر ایئر انڈیا کے کارکنوں کی ہڑتال،پروازوں میں تاخیر

ممبئی۔۔۔ایئر انڈیا میں کنٹریکٹ کی بنیاد پرکام کرنیوالے ملازمین کی ہڑتال کے باعث ممبئی ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ یہ ملازمین ایئر انڈیا ایئر ٹرانسپورٹ سروس لمیٹڈ (AIATSL)کے ماتحت کام کرتے ہیں۔ان کا الزام ہے کہ تہوار کے موقع پر بونس نہیں دیا گیا۔ہڑتال کی وجہ سے ممبئی آنے جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں۔ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا کہ کارکنوں کی ہڑتال کی وجہ سے مقامی و بین الاقوامی پروازوں میں تاخیر ہورہی ہے تاہم اس پرجلد قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی میں آتشبازی کیخلاف 122شکایات درج،31گرفتار
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: