Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلی فورنیا کے شمالی جنگلات میں آتش زدگی

کیلی فورنیا ...امریکی ریاست کیلی فورنیا کی شمالی کاﺅنٹی کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ،ہوا کے تیز ہواو ں کے سبب جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مشکلات پیش آرہی ہے۔ 500 سے زائد فائر فائٹر اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے 100 سے زائد اہلکار موقع پر موجود ہیں۔ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ۔بیوٹ کاونٹی میں آگ کے سبب پیراڈائز علاقے میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ متعداد افراد زخمی بھی ہو ئے ۔ بیوٹ کاونٹی کے جنگلات میں لگی آگ ہر منٹ فٹبال کے 80 میدانوں کے برابر علاقے کو لپیٹ میںلے رہی ہے۔ قریبی آبادی کا بڑے پیمانے پر انخلا شروع کردیا گیا۔

شیئر: