Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈی جی نیب لاہور کی میڈیا سے گفتگو کا ریکارڈ طلب

لاہور...چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور کی میڈیا سے گفتگو کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے گزشتہ روز ایک انٹرویومیں شریف خاندان کے خلاف نیب کیسز پر بات کی تھی۔ڈی جی نیب کے انٹرویو پر مسلم لیگ (ن) نے شدید احتجاج کیا اور اپوزیشن نے تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں بھی جمع کرادی ۔ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تمام نشریاتی اداروں سے ڈی جی نیب لاہور کی گفتگو کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی نیب کی گفتگو کا ریکارڈ اس لئے طلب کیا گیا کہ یہ دیکھنا مقصودہے کہ کیا حقائق کے برعکس ڈی جی نیب نے کوئی بات کی؟ اور قانون کی روشنی میں کارروائی کی جاسکے۔ترجمان نیب نے کہا کہ نیب تمام معزز اراکین اسمبلی کا احترام کرتاہے، اراکین اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا تو کیسے ہوا۔

شیئر: