تہران۔۔۔ایرانی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ملکی تیل کی صنعت پر امریکی پابندیوں کے باعث دنیا بھر کے صارفین متاثر ہوں گے۔ ایرانی وزیر تیل نامدار زنگنی نے بتایاکہ امریکی پابندیوں سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہو گا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے امریکہ میں وسط مدتی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتیں کم رکھنے کے لیے ایران سے تیل درآمد کرنے والے 8 بڑے ممالک کو پابندیوں سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا تھا تاہم طویل مدت کے لیے اس طرح عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں کم نہیں رکھی جا سکیں گی۔