شہزادہ خالد بن سلمان سے امریکی وزیر دفاع کا رابطہ
’سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون میں فروغ پر تبادلہ خیال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز سے امریکی ہم منصب پیٹ بیگسیتھ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے دفاع نے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون میں فروغ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں وزرائے دفاع نے خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال اور مشترکہ کوششوں کا جائزہ لیا ہے۔
علاقائی اور بین الاقوامی امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ کام کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔