#اقبال ڈے ہفتہ 10 نومبر 2018 3:00 شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے 141ویں یوم پیدائش پر ٹوئٹر صارفین نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔بعض لوگوں نے ان کے اشعار شیئر کئے۔ اس موقع پرچوہدری شہروز نے لکھا کہ علامہ اقبال عظیم شاعر تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی طرح سب کو سیدھا راستہ دکھائے۔ فرح خان نے ٹوئٹ کیا کہ اپنے اندر کو پہچانو،کامیابی کیلئے اپنی تمام قوتیں استعمال کرو، چاند سے روشنی کی بھیک نہ مانگو، یہی فلسفہ اقبال ہے۔ زین سلطان نے لکھا کہ قومیں شاعروںکے دلوں میں پیدا ہوتی ہیں تاہم سیاست دانوں کے ہاتھوں مرجاتی ہیں۔ آمنہ نے کہا کہ خودی کا فلسفہ عزت نفس اور روح کا احترام ہے۔ہمیں خصوصاً نوجوانوں کو خودی کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ مہوش نے ٹوئٹ کیا کہ علامہ اقبال عظیم شاعر، فلاسفر، سیاست دان ، وکیل اور اسکالر تھے۔ ان کی وسیع النظری کی بدولت تحریک پاکستان شروع ہوئی ۔ سجاد احمد نے لکھا ہے کہ آج کے سخت اور چیلنج والے دور میں بھی اقبال امید کی کرن ہیں۔ ثناصائم راؤ نے کہا کہ ہم علامہ اقبال کی شاعری کو تو سراہتے ہیں تاہم ان کاپیغام نظرانداز کر دیتے ہیں۔ علامہ اقبال شاعر مشرق خراج عقیدت شیئر: واپس اوپر جائیں