Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری سرور کو کوئی خطرہ نہیں، پرویز الٰہی

لاہور.. اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پارٹی میں ایک دوسرے سے گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں لیکن اندر کی باتیںباہر آنا مناسب نہیں۔ میڈیا کو بھی اس طرح سے بات بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گورنر پنجاب سے اختلاف کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعتوں میں لوگوں کو ایک دوسرے سے گلے شکوے ہوتے ہیں۔ گھر کی باتیں منظر عام پر نہیں آنی چاہئیں ۔ چوہدری سرور کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں جو مستقبل میں بھی قائم رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں بھی تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کریں گے۔ آخر تک ساتھ نبھانے والے لوگ ہیں۔ چوہدری سرور کی گورنر کی سیٹ کو کوئی خطرہ نہیں ۔ میڈیا بھی اس طرح کے شوشے چھوڑنے سے گریز کرے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ سابقہ ادوار میں حکومت کے ساتھ 10 سالہ عرصے میں کوئی اختلاف رائے کی جرات نہیں کر سکتا تھا۔ ایسا کرنے پر شہباز شریف انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا ڈالتے تھے۔ جماعتوں کے اجلاسوں میں مکمل سناٹے کی رو ایت برقرار رہتی تھی ۔ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔ آپس میں گلے شکوے نہیں کرینگے تو مسائل بھی حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیک نیتی سے عثمان بزدار کی حمایت کررہے ہیں اور انہیں بطور وزیراعلیٰ کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

شیئر: