Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی پاکستان کے نائب وزیراعظم سے ملاقات

عودی سفیر اور اسحاق ڈار نے ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ فوٹو: وزارت خارجہ پاکستان
سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے پیر کو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں وزارت خارجہ سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سعودی سفیر اور اسحاق ڈار نے ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں سمیت دونوں ممالک کے درمیان موجودہ گہرے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
سعودی سفیر نے نائب وزیراعظم اور پاکستانی عوام کو رمضان کی مبارک باد دی۔ جبکہ اسحاق ڈار نے بھی سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو مبارک باد دی۔

شیئر: