وزارت بلدیات و ہاؤسنگ کے اشتراک سے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے رمضان کے دوران خوراک کی حفاظت بہتر بنانے کے لیے ملک گیر ریگولیٹری مہم کا آغاز کیا ہے۔
سعودی نیوز ایجنسی واس کے مطابق اس مہم کا مقصد عام طور پر استعمال ہونے والی غذاؤں کے معیار کی جانچ اور صحت کے ضوابط کی پابندی کو یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیں
-
-
غذائی مصنوعات کی اشتہاری مہم پرمٹ سے مشروط
Node ID: 886263
-
کافی ہاؤسز اور ریستوران کے لیے فوڈ اتھارٹی کے نئے ضوابط
Node ID: 886540
اس مہم میں اناج کے گوداموں، فروخت کے مراکز اور تقسیم کار مراکز کے معائنے کیے جائیں گے تاکہ غذائی اور تغذیاتی معلومات کی درستگی کی بہتر طریقے سے جانچ کی جا سکے۔
مہم کے دوران اناج ذخیرہ کرنے کی ضروریات کی تعمیل کے علاوہ نقل و حمل اور مصنوعات کی نگرانی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ اقدامات مارکیٹوں کو غیر معیاری اشیاء سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ تکنیکی ضوابط اور معیاری خصوصیات کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

صحت کے ضوابط پر عمل درآمد میں بہتری لانے اور محفوظ و معیاری مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے معائنوں کے علاوہ غذائی مصنوعات کے کاروبار سے منسلک ملازمین کے لیے فوڈ سیفٹی کی تربیتی پروگرام بھی شامل ہیں۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں خصوصی طور پر علیحدہ فوڈ سیفٹی کنٹرول پلان نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت حرمین شریفین میں زائرین کی کثیر تعداد کے پیش نظر خوراک کی حفاظت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
