بغداد۔۔۔امریکہ نے ایران پر عائد پابندیوں کے نفاذ کیلئے عراق کو 45دن کی مہلت دیدی ۔ عراق ایران سے بجلی اور گیس برآمد کر رہا ہے ۔ اسے درآمد کا سلسلہ 45دن کے اندر اندر ختم کرنا ہوگا ۔ عراق میں امریکی سفارتخانے نے فیس بک کے اپنے پیج پر واضح کیا ہے کہ یہ استثنیٰ عراق کو توانائی کے شعبے میں خود مختار بنانے کی جہت میں خوش آئند کوشش ہے ۔