دبئی : پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز 1-1سے برابر
دبئی:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بارش کی نذر ہو گیاجس کے بعد 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 279رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو موسلا دھار بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تب کیوی ٹیم نے 6.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 35 رنز بنائے تھے۔ ووکر 18 اور نکولس 12 رنز پر ناٹ آوٹ تھے جبکہ واحد آوٹ ہونے والے اوپنر کولن منرو بغیر بغیر اسکور کئے آوٹ ہوئے تھے۔ قبل ازیں دبئی میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور فخر زمان نے اننگ کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا۔دونوں کے درمیان 64 رنز کی شراکت ہوئی۔ محمد حفیظ 19 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔ فخر زمان نے شاندار نصف سنچری اسکور کی اور65 رنز بنائے۔ حارث سہیل اور بابر اعظم کے درمیان 108 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی۔ حارث سہیل 60 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔بابر اعظم نے 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔شعیب ملک 18 رنز پر آوٹ ہوئے۔ آصف علی 9 اور فہیم اشرف 5 رنز بنا سکے،حسن علی 2 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگیوسن نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 3وکٹیں آخری اور میں حاصل کیں۔آج کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی بارش کے باعث بولنگ مکمل نہ کرا سکے اور ان کے چوتھے اوور میں ہی میچ روک دیا گیا اس کے باوجود مجموعی طور پر عمدہ بولنگ کرانے پر شاہین شاہ آفریدی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ5وکٹیں لینے پر فرگوسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ون ڈے نیوزی لینڈ نے جیتا ، دوسرا ون ڈے پاکستان نے جیت کر سیریز 1-1سے برابر کر دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے مابین 3ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا میچ 16نومبرسے ابوظبی میں کھیلا جائیگا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں