سب سے قدیم انسان کی ہڈیاں ساڑھے10ہزار سال پرانی
لندن- - - - دنیا کے قدیم ترین انسان کے ڈھانچے کے ڈی این اے ٹیسٹ سے کئی راز سامنے آ ئے ہیں۔ایک برطانوی سائنس ویب سائٹ کے مطابق جنوبی امریکہ میں ایک غار سے ملنے والی ہڈیوں کو دنیا کے سب سے قدیم انسان کا ڈھانچہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ ڈی این اے رپورٹ کے مطابق یہ ہڈیاں 10 ہزار 600سال پرانی ہیں جو کہ قدیم امریکی قبائل سے تعلق رکھتا تھا۔ اس سے پہلے الاسکا سے ایک لڑکی کا دانت ملا تھاجو تقریباً9ہزار سال پرانا تھا۔سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ شمالی امریکہ کی نسبت جنوبی امریکہ میں انسان سب سے پہلے آ کر آباد ہوئے ۔