Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے امریکی ناظم الامور اور ترک سفیر کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات،علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے اتوار کو وزارت کے ہیڈکوارٹر میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور ایلیسن دلورتھ سنے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ،علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ نے مملکت میں ترکیہ کے سفیر امراللہ اشلر کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کے طریقوں کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

 

شیئر: