مکہ مکرمہ کے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ہارٹ ہیلتھ سینٹر میں خصوصی میڈیکل ٹیم نے ایک 59 سالہ عراقی عمرہ زائر کی جان بچا لی۔
عاجل نیوز کے مطابق مکہ ہیلتھ کلسٹر نے بتایا سینے میں درد کے باعث عراقی عمرہ زائر کو فوری طور پر میٹکل سٹی میں داخل کیا گیا، طبی معائنے سے پتہ چلا دل کی شریانیں تقریبا بند ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں انڈین شہری کی فری اوپن ہارٹ سرجری، جان بچ گئیNode ID: 877970
-
جدہ ایئرپورٹ پر انڈونیشی خاتون زائر کی جان بچالی گئیNode ID: 885670
میڈیکل ٹیم نے ہنگامی طور پر اوپن ہارٹ سرجری کی جو تین گھنٹے جاری رہی۔
سرجری کے بعد مریض کو انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل کیا گیا اور وینٹیلیٹر ہٹا دیا گیا جہاں اب ان کی صحت بہتر ہے۔
یاد رہے مدینہ منورہ میں صحت خدمات کے ادارے (مدینہ ہیلتھ کلسٹر) نے رمضان کے 20 دنوں کے دوران مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 33 ہزار 719 زائرین کو مسجد نبوی کے قریب ہسپتالوں اور صحت مراکز میں طبی اور ہنگامی خدمات فراہم کی ہیں۔
مسجد نبوی کے صحن سے ایک ہزار161 ہنگامی نوعیت کے کیسز کو ایمبولینس کے ذریعے ہیلتھ کیئر مراکز میں منتقل کیا گیا۔