شارجہ:گھر میں آگ لگنے سے ایک بچہ سمیت خاتون جاں بحق
شارجہ: ایک مکان میں آگ لگنے سے ایشیائی خاتون سمیت ایک بچہ جھلس گئے جبکہ خاندان کے دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔ شارجہ محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ زخمیوں کو ایمبولنس کے ذریعہ کویت اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ شارجہ محکمہ شہری دفاع میں تعلقات عامہ کے سربراہ کرنل ہانی راشد الدہمانی نے البیان اخبار کو بتایا کہ آتشزدگی پیر اور منگل کی درمیانی شب رات 9بجکر43پر لگی ۔ واقعہ میسلون علاقہ میں واقع ایک گھر میں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور 10بجکر 17منٹ پرآگ پر قابو پالیاگیا۔
-
امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں