بالوں میں قبل از وقت سفیدی کو کنٹرول کریں
وقت سے پہلے بال سفید ہونا ایک مسئلہ ہے جس نے اکثریت کو پریشانی میں مبتلا کیا ہوا ہے ۔ عام طور پر بہت زیادہ نزلہ زکام رہنا ، بہت زیادہ سوچنا ، دماغی کمزوری اور جینیاتی اثرات قبل از وقت بالوں میں سفیدی کی وجہ بنتے ہیں ۔ اس مسئلے سے نجات پانے کے لیے اپنی خوراک پر توجہ دیں ۔ کسی اچھے ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے مکمل علاج کروائیں ۔ اسکے علاوہ آپ درج ذیل نسخے کی مدد سے ایک بہترین تیل بھی تیار کر سکتی ہیں ۔ سرسوں کا تیل ایک پاؤ ، حنا کے پتے 5 گرام ، کڑی پتہ 5 گرام ، ثناء کے پتے 5 گرام ، تمباکو کے بیج 25 گرام اور نیم کے پتے 5 گرام لے کر سارے پتوں کو تھوڑے پانی میں ایک رات کے لیے بھگو دیں ۔ سرسوں کے تیل کو ہلکا سا پکا لیں اور ان پتوں کو بھگار کی طرح تیل میں ڈال دیں اور چھان کر سر میں لگائیں ۔ اسکے باقاعدہ استعمال سے بالوں میں قبل از وقت سفیدی کا عمل رک جائے گا ۔