بند مسام والی جلدکے لیے فیس ماسک
بند مسام والی جلد کی چونکہ مناسب صفائی نہیں ہو پاتی اور مسام بند ہونے کے سبب پسینہ اور گردوغبار باہر نہیں نکل پاتا لہذا اس قسم کی جلد کی صفائی ، حفاظت اور اسے دلکش اور نرم و ملائم رکھنے کے لیے جلد کے مطابق فیس ماسک کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ایک عدد آلو لے کر کدوکش کر لیں ۔ اس میں کدوکش کیا ہوا ایک عدد کھیرا شامل کریں ۔ پھر چند قطرے عرق گلاب اور خالص ہلدی کا سفوف ایک چوتھائی چمچ شامل کر کے تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیں ۔ اس ماسک کو چہرے پر لگائیں اور دس منٹ بعد گرم پانی میں بھگوئے ہوئے کپڑے سے پونچھ کر صاف کر لیں ۔ آلو اور ہلدی میں سوزش سے بچانے والے اجزاء موجود ہوتے ہیں ۔ کھیرا وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے اور جلد کو نمی پہنچا کر جلد کی ٹوننگ کرتاہے ۔ یہ فیس ماسک مساموں کی مناسب صفائی کے ذریعے جلد کو تروتاز رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔