احتساب منتخب سیاستدانوں کا ہی ہونا ہے بختاور
کراچی ...سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کیا احتساب منتخب سیاستدانوں کا ہی ہونا ہے ؟میرے والد منگل کو بھی عدالت میں پیشی بھگت کر آئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے والد عدالت میں اپنی عبوری ضمانت کیلئے گئے تھے ۔کوئی مسئلہ نہیں میرے والد کی زندگی عدالتوں میں گزری ہے۔میرے والد تو عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ سابق آمر کہاں ہے،کیوں ابھی تک سابق آمر گالف کورس میں پایا جاتا ہے،کیا احتساب منتخب سیاستدانوں کا ہی ہونا ہے ؟۔