کابل۔۔۔افغان صدر اشرف غنی نے ملک میں طالبان کی شورش کے خاتمے کے لیے جلد امن معاہدے کی امید ظاہر کردی۔ امریکہ کی اولین تحقیقی یونیورسٹی جان ہوپکنز یونیورسٹی جہاں وہ خود بھی پروفیسر رہ چکے ہیں، میں ویڈیو خطاب کے ذریعے انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں یہ معاملہ اگر کی کیفیت سے نکل چکا ہے ۔ اب بات ہے کب کی۔ تمام جنگوں کا اختتام سیاسی حل کے ذریعے ہونا چاہیے یہاں بہت کم ایسی جنگیں ہیں خاص کر 21ویں صدی کی جنگیں جن کا اختتام فوجی طریقے سے ہوگا۔افغان صدر جو آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے جون میں طالبان کو غیر مشروط جنگ بندی کی پیشکش کی اور خبردار کیا تھا کہ پاکستان کی مبینہ مداخلت طویل مدتی دشمنی میں اضافہ کرے گی۔